راولپنڈی: ’دیوارچین کے سائے تلے‘کی تقریب رونمائی

راولپنڈی آرٹس کونسل میںحسنین نازش کے سفرنامہ ’دیوارچین کے سائے تلے‘کی تقریب رونمائی

راولپنڈی ،معروف ادبی وثقافتی تنظیم لٹریری آرٹ اینڈکلچرل سنڈیکیٹ نے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے ممتازنثرنگارحسنین نازش© کے سفرنامے ’دیوارچین کے سائے تلے‘کی تقریب رونمائی کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت معروف ادیب ودانشورحفیظ خان نے کی جبکہ ڈاکٹرنثارترابی مہمانِ خصوصی تھے۔لٹریری آرٹ اینڈکلچرل سنڈیکیٹ کی چیئرپرسن فرحین چوہدری نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ حسنین نازش کے سفرنامے پرسیرحاصل گفتگوکی اوراپنی تنظیم کے ممبران کی تعریف کی۔حسنین نازش کے دوست شکیل احمدنے اس سفر کے حوالے سے اپنے مشاہدات پیش کیے اوربتایا کہ سفرنامے کی اصلی کاپی گم ہوجانے کے باجودحسنین نے ہمت نہیں ہاری اوراپنا کام جاری رکھا۔تقریب کے صدراور39 کتابوں کے مصنف فیڈریل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹرحفیظ خان نے اپنے خطاب میں اس سفرنامے کے اسلوب اورروانی کوسراہتے ہوئے دلچسپ اورمعلومات افزاقراردیا۔سینئرشعراءاورتقریب کے مہمانان خصوصی ڈاکٹرنثارترابی اورنسیم سحرنے اس سفرنامے کواردوادب میں اچھا اضافہ قراردیا۔صاحب کتاب حسنین نازش نے اپنے تاثرات اوردلچسپ گفتگوسے محفل میں جان ڈال دی۔تقریب میں بڑی تعدادمیں شعراء،ادیبوں اورفنکاروں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

کیٹاگری میں : ادب

اپنا تبصرہ بھیجیں