راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی قطر کے سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پرغور

راولپنڈی (سنہرادور)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں چار رکنی وفد نے پاکستان میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری سے اسلام آباد میں ملاقات کی وفد میں سینئر نائب صدرمحمد ناصر مرزا ، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر عبدلروف چوہدری ، وائس چیئرمین چیئر مین فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی خورشید برلاس شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان میں جاری کئی منصوبوں میں قطر شراکتدار ہے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں دوہامیں راولپنڈی چیمبر کے وفود کو کاروباری ملاقاتوں اور تجارتی مواقعوں کی تلاش کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرنے کے لیے قطر کا سفارتخانہ پوری مدد اور معاونت کرے گا انہوں نے سی پیک کے تناظر میں پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا راولپنڈی چیمبر کے صدر رزاہد لطیف خان نے قطر کے سفیر کوچیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال مارچ میں آل پاکستا ن چیمبر صدور کانفرنس گوادر میں کرنے جا رہا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک کے چیمبر آف کامرس کے وفود بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ اپریل میں راولپنڈی چیمبر راول انٹرنیشنل نمائش منعقد کر رہا ہے انہوں نے سفیر کو قطر کی کمپنیوں کی صدور کانفرنس اور نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی زاہد لطیف خان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر دوہا چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دوہا قطر میں بزنس کانفرنس کے موقع پر بی ٹوبی ملاقاتیں کی جا سکیں اور چیمبر کی سطح پر وفود کا تبادلہ ممکن ہو سکے سفیر نے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی راولپنڈی چیمبر کا دورہ کر یں گے