راؤ انوار کیلئے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے،آئی جی سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کیلئے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے۔ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے3دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے راؤ انوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر معلوم ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہے تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راؤ انوار کیلئے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں