رمضان شوگر ملز کیس ،شہباز اور حمزہ مرکزی ملزم

لاہور… نیب لاہور کے ریجنل بورڈ نے رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملزحمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ ریفرنس چیئرمین نیب کی حتمی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا۔ترجمان نیب کے مطابق نیب لاہور کے ریجنل بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔رمضان شوگر ملز کیس سمیت بڑے میگا کیسز کے ریفرنس فائل کرنے کی منظوری دی گئی۔ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملزحمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام ہے۔۔ سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں