روسی صدر پیوٹن نے خواتین کے اعزاز میں نظم پیش کی

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے نہ صرف مختلف ایونٹس منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی عالمی یومِ خواتین کے موقع پر نہ صرف دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سراہا بلکہ خواتین کے اعزاز میں نظم بھی پڑھی ۔

ویمنز ڈے کے موقع پرپیوٹن روس کے شہرسمارا کی مشہور بیکری پہنچ گئے جہاں نہ صرف بیکنگ کرتی کیک و دیگر بیکری اشیاء تیار کرتی خواتین سے ملاقات کی بلکہ مزیدار کیک، بسکٹ اور مفنز بھی کھائے۔

اس دوران اسپیس تھیم پر بنادلفریب کیک دیکھ کر خواتین شیفس کی خوب تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں