روس نےسردجنگ معاہدےکی خلاف ورزی کے امریکی الزامات مسترد کردیئے

روس نےسردجنگ کےمعاہدےکی خلاف ورزی سے متعلق امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سےبےبنیادالزامات دہرائے جارہیں،امریکا نےالزامات کےکوئی ثبوت پیش نہیں کئے، انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورس ٹریٹی عالمی استحکام اور سکیورٹی کیلئے بنیادی جز ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ٹریٹی سےعلیحدگی چاہتاہے جس کےلئے وہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہاہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے روس پر انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورس ٹریٹی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں