روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے لئے باہمی تعاون کو فرو غ دے گا، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور وسطی ایشیا میں انتہا پسند تنظیم داعش کی موجودگی کی حوصلہ شکنی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق، روسی وزیر خارجہ لاوروف نے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کے بعد مقامی میڈیا کو بتایا کہ روس انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی صلاحیت میں اضافے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنا چاہتا ہے۔ ان کے خیال میں یہ پاکستان سمیت خطے میں سلامتی کی صورتحال کے استحکام کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ گزشتہ سال روس نے پاکستان کو انسداد دہشت گردی کے لئے چار ہیلی کاپٹرز فراہم کئے۔روس نے پہاڑی علاقے میں پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
علاوہ ازیں، لاوروف نے کہا کہ روس اور پاکستان کو افغانستان کی صورتحال اور دہشت گرد ی کی کارروائیوں ، منشیات کے چلنجز اور داعش کی علاقے میں بڑھتی ہوئی قوت پر تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں