روس کا 24ملکوں کے ڈیڑھ سو سفیروں کو ملک سے نکلنے کا حکم

برطانیہ اور یورپی اتحادیوں کی طرف سے روسی سفیروں کی بیدخلی کے ردعمل کے طور پر روس نے بھی 24 ملکوں کے سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

جرمنی ، فرانس، کینیڈا ، آسٹریلیا، اٹلی اور سوئیڈن سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو تعداد کم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

امریکا نے سینٹ پیٹرس برگ میں اپنا قونصل خانہ خالی کردیا ، جبکہ امریکا سے روس کے سفارتی عملے کا انخلا شروع ہوگیا۔

ادھرماسکو نے لندن میں روسی طیارے کی تلاشی پر احتجاج کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی اقدام قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں