رونکی ففٹی بناکر آؤٹ، اسلام آباد فتح سے قریب تر

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9 اوور ز میں لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹ پر 97رنز بنالئے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 148رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے 149 رنز کا ہدف سیٹ کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور لیوک رونکی نے اننگز کا آغاز کیا ،ایونٹ کے دوران تیز ی سے رنز بنانے والے رونکی نے پہلے ہی اوور میں حسن علی کو 2چھکے لگائے۔

دوسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور رونکی کی جوڑی نے ثمین گل سے 9رنز بٹورے جبکہ تیسرے اوور میں حسن علی نے 17 رنز دیے، ان 2 اوورز میں رونکی نے 2 چھکے اور 2 چوکے مارے۔

دوسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور رونکی کی جوڑی نے ثمین گل سے 9رنز بٹورے جبکہ تیسرے اوور میں حسن علی نے 17رنز دیے ، ان دو اوور زمیں رونکی نے 2 چھکے اور 2چوکے مارے تھے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے اوپنر نے چوتھے اوور میں 15 رنز بنائے اور اسکور 55 رنز تک پہنچادیا ۔

پانچویں اوور میں وہاب ریاض کو 2 چوکے لگے یوں لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کی جوڑی نے بغیر کسی نقصان کے اسکور 63 رنز بنالئے۔

عمید آصف نے اگلے اوور میں صرف 3 رنز دیے لیکن 7ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کے چوکے کی بدولت اسلام آباد نے 8رنز بنالئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 74رنز تک پہنچادیا۔

8ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ جوڑی نے 9 رنز بنائے، اس دوران لیوک رونچی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سنگ میل اپنے نام کرلیا اور خود کو حنیف محمد کیپ کا حق دار بنالیا ہے۔

لیوک رونچی 52رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،انہوں نے 26گیندوں پر 5چھکوں اور 4 چوکے بھی لگائے ،یوں 96 کے اسکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گرگئی،انہیں جورڈن نے فلیچر کی مدد سے قابو کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں