رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار کار حادثے میں زخمی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری کے مطابق حادثے میں خواجہ اظہار الحسن زخمی اور ان کا محافظ زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار الحسن وزیر اعظم عمران خان سے گھوٹکی میں ملاقات کے بعد واپس کراچی آرہے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں خواجہ اظہار کا محافظ شدید زخمی بتایا جاتا ہے جسے خواجہ اظہار کے ساتھ ہی اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار کے سر اور جسم کے دیگرحصوں پر چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کی خبر سنتے ہی ایم کیوایم کے رہنما عامر خان، فیصل سبزواری اور کارکن بھی اسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ گاڑی میں رہنما ایم کیو ایم سنجے پروانی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں