زرداری سے ہاتھ ملانا عمران کے یوٹرن کا تسلسل ہے،گلا لئی

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ زرداری سے ہاتھ ملانا عمران خان کے پہلے دن سے لیے جانے والے یوٹرن کا تسلسل ہے ، ان کے قول و فعل میں تضاد قوم کے سامنے ہے ۔

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے لودھرا ں میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لےکر آنےوالی جماعت کو ضمنی الیکشن میں علی ترین کےعلاوہ کوئی امیدوار نہیں ملا،کارکنوں کو جہانگیر ترین سےملنےکےلیے سات دروازوں سےگزرنا پڑتا ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نےسینیٹ الیکشن میں سب سےبڑے ڈاکو سےہاتھ ملایا۔

عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےلیڈر قوم کو شادیاں کرنےاور طلاقیں دینےکا پیغام دےرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کےخلاف فیصلہ آنے پروہ اور اس کی بیٹی معزز ججوں کو گالیاں دےرہےہیں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی ن لیگ اور پی پی کی طرح موروثی سیاست موجود ہے، پاکستانی عوام سمجھ چکےہیں کہ تینوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈراندر سےملےہوئےہیں، عام اور غریب آدمی کی ان تینوں پارٹیوں میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوتوں اور سیاہی پھینکنےسےملک میں انقلاب فرانس کا آغاز ہوچکا ہے،سندھ اور جنوبی پنجاب میں شوگر مل مافیا گنےکے کاشتکاروں کا استحصال کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں