زرداری کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر انہوں نے جماعت اسلامی سے تعان مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سراج الحق کو فون کر کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

سابق صدر آئندہ ایک دو روز میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا بیان میں کہنا تھا کہ رضا ربانی کے چیئرمین بننے سے موجودہ سیاسی بحران اور بے یقینی کا خاتمہ ہوجائے گا،ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کےلیے تمام پارٹیاں رضاربانی پر اتفاق کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضا ربانی نے اپنی کارکردگی اوربہتر اسلوب سے سب کو متاثر کیا ہے اور کرپشن سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت کا اچھا نمونہ پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں