سائٹ کراچی میں مبینہ مقابلہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ لانڈھی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب کیماڑی کچھی پاڑہ اور سہراب گوٹھ جنت گل ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لانڈھی میں اپنے ہی گھر ڈکیتی کروا کر پیسے، زیور اور مکان کے کاغذات ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر اپنے گھر میں ڈکیتی کرائی۔

اس کے علاوہ لانڈھی قذافی ٹاؤن میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں