سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بہادر بچہ ہے، آصف علی زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بہادر بچہ ہے، جو ایم کیو ایم سے لڑنے میں بچ گیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا ان میں سے 53 مارے گئے۔

آصف رداری نے کہا کہ نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ جب ایم کیو ایم اقتدار میں واپس آئی تو راؤ انوار انڈر گراؤنڈ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں