سابق فاسٹ باﺅلر اشیش نہراکی دوبارہ کرکٹ کی دنیامیں انٹری

بنگلور: آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے اشیش نہرا کو باﺅلنگ اور گیری کرسٹن کو بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔ آئی پی ایل 2018 کا ایڈیشن ان کی پہلی آزمائش ہوگی۔

سابق فاسٹ باﺅلر اشیش نہرا اور سابق جنوبی افریقن کپتان گیری کرسٹن رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے۔

سابق بھارتی فاسٹ باﺅلر اشیش نہرا نے گزشتہ سال نومبر میں تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

آر سی بی کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے اشیش نہرا اور گیری کرسٹن کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی اور کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں