سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کمرہ عدالت سے گرفتار

چیف جسٹس کے حکم پر سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ آصف ہاشمی کو گرفتار کرلیں۔

اس موقع پر حکام کی جانب سے گرفتارکیے جانے کے بعد آصف ہاشمی نے ایف آئی اے اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پکڑ کر نہ لے کر جائیں، کیا میں بھاگ جاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں