سال کے آخری دن بھی شدید دھند

لاہور (سنہرادور آن لائن ) سال کا آخری دن اور سردی بھی اپنے عروج پر ہے، سب سے زیادہ سکردو اور کوئٹہ میں پڑی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر ٹھنڈے ہوگئے۔ پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں نئے سال کا استقبال دھند کے ساتھ کئے جانے کا امکان ہے۔

سال دو ہزار سترہ جاتے جاتے ٹھنڈا ہوگیا، سکردو، استور میں درجہ حرارت منفی نو، کوئٹہ، قلات منفی آٹھ، ہنزہ منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے زیادہ علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ میں آج بھی دن چڑھا، سورج نکلا مگر ہر شے سردی کی لپیٹ میں ہے۔ سال کا آخری دن اور سنڈے سردی میں سب کیلئے فن ڈے بن گیا۔

پشاور، مری اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی خوب سردی پڑی۔ موسم کا حال بتانے والے یہی بتا رہے ہیں کہ نئے سال کے آغاز پر پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں