سال 2017 بھی لالی ووڈکےلیےسپرہٹ ثابت نہ ہوسکا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری طویل عرصے سے بحران کا شکار ہےاور حالات بدلنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔سال دو ہزار سترہ میں اٹھارہ پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے صرف تین عوامی پزیرائی حاصل کر سکیں۔

رواں برس ریلیز ہونے والی اٹھارہ پاکستانی فلمیں بھی لالی ووڈ کی ڈگمگاتی کشتی کو سہارا دینے میں ناکام رہیں ۔

مہر النسا وی لب یو، میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور نامعلوم افراد2نے مداحوں کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کیا۔

فلم راستہ، یلغار، بلو ماہی، چلے تھے ساتھ، جیو سر اُٹھا کے، چین آئے نہ اور ورنہ جیسی فلمیں فلم بینوں کو ہٹ کرنے میں ناکام رہیں اور ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی ڈبے میں بند ہوگئیں ۔

پندرہ فلمیں پٹنے کے باوجودارتھ ٹو اور چھپن چھپائی کے ہِٹ ہونے کی امید ختم نہیں ہوئی ۔

دوسری طرف سینما مالکان نے ایک بار پھر دو ہزار اٹھارہ سے امیدیں جوڑ لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں