سامسنگ گیلیکسی جے 4 کی تفصیلات لیک

سامسنگ کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ان مہنگے ترین اسمارٹ فونز کے ساتھ کمپنی ایک اور بجٹ اسمارٹ فون گیلیکسی جے 4 پیش کرے گی۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں ایکسینوس 7570 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 2 جی بی ریم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں