سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا، عمران خان کا طاہر القادری کی حمایت کا اعلان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے کیلئے بڑی تحریک کی تیاریاں، عمران خان نے احتجاج میں طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جڑانوالہ: (سنہرادور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا اور طاہر القادری کو انصاف نہیں ملتا، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ طاہر القادری انصاف کے حصول کیلئے جو بھی فیصلہ کرینگے، ہم ان کا ساتھ دینگے اور سڑکوں پر نکلیں گے۔ جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو قتل کروایا۔ شریف برادران نے پہلے بھی پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کرایا لیکن ہر بار بچتے رہے۔ اگر ہم خاموش رہے تو یہ مزید ظلم کریں گے۔ ہم شہباز شریف اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں پہنچا کر دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں