سانحہ ماڈل ٹاؤن پراحتجاج؛حکومت کااجازت دینے سے انکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے احتجاجی پنڈال سجالیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری فیصلہ کن راؤنڈ کےلیے کل میدان میں نکلیں گےلیکن پنجاب حکومت نےمال روڈ پر اجتماع کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کے مطالبے پر کل احتجاج کیاجائے گا۔لاہور کے مال روڈ پراحتجاج ہوا۔پنجاب اسمبلی کے عین سامنے اسٹیج کی تیاری جاری ہے ۔تقریباً اسی (80) فٹ چوڑے اسٹیج سے رہنماخطاب کریں گے۔چیئرنگ کراس سے ریگل چوک تک کرسیاں لگائی جائیں گی۔پنڈال میں لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ۔

آصف زرداری اورعمران خان پہلے ہی احتجاج میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں ۔ڈاکٹر طاہرالقادری آج آصف زرداری سے ملنے لاہور کے بلاول ہاؤس بھی جائیں گے ۔

ادھرپنجاب حکومت نے مال روڈ پر جلسے یا دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جلسے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں