سانحہ کرائسٹ چرچ : 8پاکستانیوں سمیت 26 شہداء سپرد خاک

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 8 پاکستانیوں سمیت26 افراد کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے.

سانحہ نیوزی لینڈمیں شہید تمام 9 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے سپرد کردی گئ اور لاہور کے سید جہاں داد علی سمیت دیگرسات شہدا کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے جبکہ کراچی کے شہید اریب کی میت پاکستان لانے کےلیے بھی اقدامات کیے جارہےہیں۔

دوسری جانب قمیص شلوار پہنے مقامی افراد کی جانب سے سانحہ میں جرات اوربہادری کی مثال بننے والےشہید نعیم، اُنکے بیٹے طلحہ اور دیگر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکاسلسلہ جاری ہے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ: 8پاکستانیوں سمیت26شہداءسپردخاک

سانحہ کےشہداءکوخراج عقیدت اورمسلمانوں سےاظہاریکجہتی کے لیےنیوزی لینڈ میں کئی مواقعوں پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ جمعہ کی نمازکےلیے مسلمان ہیگلےگراونڈ پہنچے تو ہزاروں مقامی غیرمسلم شہریوں نےعبادت گاہ کےگرد ہاتھوں کی زنجیر بنا کراتحاد کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مقامی اسٹیڈیم میں ہونے والی تعزیتی تقریب میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سانحہ کرائسٹ چرچ: 8پاکستانیوں سمیت26شہداءسپردخاک

مختلف مذاہب کےرہنماوں نے بھی شہید ہونے والوں کی یاد میں اُن کی یادگار پر پھول رکھے اور یکجہتی کاپیغام دیاجبکہ نیوزی لینڈ کی غیرمسلم خواتین نے بھی اسکارف پہن کرمسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کا پیغام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں