ساہیوال وا قعہ ،ابھی تک صدمے میں ہوں، عمران خان

اسلام آباد.. وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال وا قعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں، جنہوں نے اپنے سامنے والدین کو قتل ہوتے دیکھا اور وہ صدمے کا سامنا کررہے ہیں۔ ان بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی نے بہت اچھا کام کیا لیکن قانون سب کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ جتنی جلدی ساہیوال وا قعہ کی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں