سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہےآج سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گوپس میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 7، قلات میں منفی 6، کوئٹہ، کالام، ہنزہ، استورمیں منفی 5، دالبندین میں منفی 4، گلگت، مالم جبہ، دیرمیں منفی3 ، اسلام آباد اور مظفر آباد میں 2، پشاورمیں 3سینٹی، لاہور اور فیصل آباد میں 4، ملتان میں 6 ،کراچی اور حیدر آباد میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دھند کے باعث ایم ون موٹروے برہان انٹرچینج سے پشاور تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق قومی شاہراہ پر فتح پور کمال سے چنی گوٹھ تک شدید دھند ہے، حدنگاہ صفر سے20 میٹر رہ گئی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں