سراج الحق کا لیڈروں پر جوتے پھینکنے کے واقعات کی مذمت

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جلسوں میں لیڈروں پر جوتے پھینکنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ میں خطرہ محسوس کر رہا ہوں اگر سیاست میں ایسا رہا تو جمہوریت ختم ہو جائےگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سیاست دانوں کی ناکامی ہے کہ ہم نئی نسل کی اخلاقی تربیت نہیں کرسکے۔ ہمیں سیاست دانوں کو اخلاق کا درس دینا ہوگا اور نمونہ بننا ہوگا ۔ ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی وحدت کی ضرورت ہے۔ سیاسی لیڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں لوگ بکے ہیں۔ ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کو انکا کام کرنے دینا چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں