سردیوں میں مچھلی کے شوقین ہوشیار خبردار

مچھلی کے شوقین ہوشیار ہوجائیں صرف آپ ہی مچھلی نہیں کھاتے ممکن ہے مچھلی آپ کو کھا رہی ہو، راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، چھ ہزار کلو گرام مضر صحت گلی سڑی مچھلی برآمد کر کے تلف کر دی گئی۔
گندی مچھلی صرف تالاب ہی گندا نہیں کرتی۔ پورے شہر کو بیمار کر سکتی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی گنج منڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کر پورے چھ ہزار کلو گندی مچھلی برآمد کرلی۔
صرف گندی ہی نہیں اتنی گندی کہ اس کا ٹھکانہ گٹر کا پانی تھا یہ مچھلی شہر بھر کے معروف ہوٹلوں اور ریستورانوں کو سپلائی کی جاتی تھی، مچھلی کھانے کے شوقین افراد کو یہ گندی مچھلی کس طرح کھا رہی تھی اب یہ بھی سن لیجیے۔
ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈی ایچ کیو ڈاکٹرخالد عباس کا کہنا ہے کہ معدے کی بیماریاں جگر کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ہمارے پاس زیادہ تر لوگ ایمرجنسی میں آتے ہیں لوگ یہی کمپلین کرتے ہیں کہ ہمارے معدے میں بہت سخت درد ہے جلن ہے اور الٹی میٹلی ہیپا ٹائٹس کے مریض ہوجاتے ہیں جس کو ہم یرقان کہتے ہیں اور گردوں پر اس کا بڑا اثر ہوتا ہے۔
گندی مچھلی کنگ فشر بالا جی مچھلی فروش اور شبیر جان فشر سے برآمد کی گئی جسے موقع پر تلف کر دیا گیا، فش پوائنٹس سیل کر کے انتظامیہ کو وارننگ نوٹس جاری کر دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں