سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شمالی کوریا کا اعلی سطحی وفد شریک ہوگا۔ جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کی وزارت قومی وحدت نے بائیس تاریخ کو کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک اعلی سطح کا وفد پچیس تاریخ کو منعقد ہونے والی پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس گیمز کی اختتامی تقریب میں شریک ہوگا ،جس کی قیادت شمالی کوریا کی لیبر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب سربراہ کیم یونگ چھیول کر یں گے ۔وزارت قومی وحدت نے بتایا کہ اسی دن وزارت کو مذکورہ وفد کےد ورہ جنوبی کوریا کے حوالے سے شمالی کوریا کی طرف سے اطلاع موصول ہو چکی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وفد میں شمالی کوریا کی قومی وحدت کی کمیٹی کے سربراہ ری سون گوان بھی شامل ہونگے۔یہ وفد سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کے علاوہ جنوبی کوریا کا تین روزہ دورہ بھی کرے گا۔
جنوبی کوریا کی وزارت قومی وحدت نے خیال ظاہر کیا کہ شمالی کوریا کے اعلی سطحی وفد کا موجود ہ دورہ دونوں کوریاوں کے تعلقات کی بہتری، جزیرا نما کوریا کو ایٹمی اسلحہ سے پاک رکھنے اور قیام امن کے عمل کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔اسی لئے جنوبی کوریا ،شمالی کوریا کے اس وفد کے دورے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ دونوں فریقین دورے کے ٹھوس ایجنڈے اور دیگر امور پر بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں