’’سرمایہ پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کرینگے‘‘

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نقصان میں چلنےوالے حکومتی اداروں کی بحالی کے لیے ہولڈنگ کمپنی قائم کر دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ یہ ہولڈنگ کمپنی سرمایہ پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کرے گی۔

View image on Twitter

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ ان سرٹیفکیٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم نقصان میں جانے والے حکومتی اداروں کی بحالی پر خرچ ہوگی۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کو منافع بخش اداروں میں تبدیل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں