سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

لاہور (سنہرادور آن لائین ) خاتم النبیین، رحمت اللعالمین، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر قریہ قریہ ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومت میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ رحمت اللعالمین آقائے دو جہاںؐ کا ولادت کا جشن دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر قریہ قریہ ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا،
میلاد کی محفلیں رات بھر جاری رہیں، مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہر شہر عاشقان رسول جلوس اور ریلیاں نکال کر نبی آخر الزماں سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لاہور کے علاقے فتح گڑھ میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس برآمد ہوا جس میں شمع رسالت کے پروانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ عید میلاد النبی ﷺ پر مساجد رنگ و نور میں ڈوب گئیں۔ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں ،گھر بازار، مارکیٹیں برقی قمقموں اور خوبصورت جھنڈیوں سے سجے ہیں۔ گلی محلوں میں بھی خصوصی سجاوٹ ہے، پہاڑیاں، مسجد نبوی کے ماڈلز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گلی گلی کوچہ کوچہ ذکر نبی سے گونج رہا ہے، دورد و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں