سرکاری ملازمین کی بھی اسکروٹنی

اسلام آباد… وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی اسکروٹنی کے لئے نیا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تفصیلات مانگ لیں۔ سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کیلئے فارم جاری کر دیا گیا۔ ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارم میں ملازمین کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، دہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت، شریک حیات کی دہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔فارم میں مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے، عہدہ، اسکیل اور سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سروس گروپ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت، گزشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ءتک کی پوزیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں