سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کی اہم ملاقات کل ہوگی

امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات کل ہوگی، دونوں رہنماایران سے نمٹنے اور دفاعی تعاون پر گفتگو کریں گے۔

ملاقات میں محمد بن سلمان دفاعی سودوں اور طیاروں کی خریداری کو آخری شکل دیں گے ۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے علاوہ دفاعی اور خطے کی اسٹریٹیجک صورتحال بھی زیر غور رہے گی۔

مبصرین اس ملاقات کو شام میں جاری خانہ جنگی اور یمن اور قطر کے حوالے سے بھی اہم قرار دے رہے ہیں ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کی بحالی اور سرمایہ کاری کے معاملات بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سیلیکون ویلی اور اسیٹل میں امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کریں گے۔

نیو یارک ،ہوسٹن اور بوسٹن کا دورہ بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے پرگرام میں شامل ہے جبکہ سعودی ولی عہد دفاعی سودوں اور طیاروں کی خریداری کوحتمی شکل دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں