سلمان خان کی نئی فلم ” ٹائیگر زندہ ہے‌ ” 100 کروڑ کا بزنس

سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی۔ ان کی یہ مسلسل 12ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ ٹائیگر زندہ ہے نے اب تک 170 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔

اس سے قبل 2010ء میں سلمان کی فلم دبنگ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر 145 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد 2011ء میں ریڈی اور باڈی گارڈ ریلیز ہوئیں۔ ریڈی نے 120 جبکہ باڈی گارڈ نے 142 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

سنہ 2012ء میں سلمان کی جو بھی فلمیں ریلیز ہوئیں انہوں نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ دبنگ 2 نے 158 کروڑ جبکہ ایک تھا ٹائیگر نے 198 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ 2013ء میں ان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی۔ 2014ء میں ریلیز ہوئی جے ہو نے 111 کروڑ اور کک نے 233 کروڑ کا کاروبار کیا۔

2015ء میں سلمان خان کی دو فلمیں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو ریلیز ہوئیں۔ دونوں نے ہی 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ کبیر خان کی ہدایت میں بنی فلم بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سلمان کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

وہیں سورج بھڑجاتیا کی ہدایت میں بنی فلم پریم رتن دھن پایو باکس آفس پر 207 کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔ اس میں سلمان کا ڈبل رول تھا۔ 2016ء میں سلمان خان کی فلم سلطان ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ 2017ء میں ٹیوب لائٹ ریلیز ہوئی اور اس نے بھی 121 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں