سلمان مجاہد اپنی عداوت کی بنیاد پر مجھے برباد کرنا چاہ رہے ہیں: علینہ کا دعویٰ

کراچی: شہر قائد میں ایم کیو ایم رہنماء سلمان بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا معاملہ، ارم عظیم فاروقی نے بھی اہم انکشافات کر دیئے، کہتی ہیں متاثرہ لڑکی نے سلمان بلوچ کے خلاف مدد کے لئے رابطہ کیا، علینہ اور اس کی والدہ کی دبئی میں گھومنے پھرنے کی تصاویر نے بھی کئی سوال اٹھا دیئے۔

ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کا معاملہ الجھ گیا۔ علینہ نامی خاتون نے سلمان بلوچ پر زیادتی کا الزام لگایا لیکن میڈیا کو جو تصاویر دی گئیں ان میں خاتون سلمان بلوچ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کیک کاٹتی نظر آئی۔ سلمان بلوچ ان تصویروں کو جعلی قرار دے چکے ہیں مگر سلمان بلوچ کے خلاف الزام اس وقت مزید مستحکم ہوا جب امریکہ سے حال ہی میں لوٹنے والی سابق متحدہ رہنماء ارم عظیم فاروقی نے بھی متاثرہ لڑکی کے رابطہ کرنے کا قصہ سنایا۔

ادھر علینہ اور اس کی ماں نازیہ کی دبئی کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ سلمان بلوچ کہتے ہیں کینسر کا بتا کر چالیس لاکھ روپے اینٹھنے والے غریبوں کے پاس دبئی کے ساحل پر تفریح کے لئے پیسے کہاں سے آئے؟

ذرائع کہتے ہیں کہ علینہ کی والدہ کے خلاف سائٹ تھانے میں چیک باؤنس کا مقدمہ بھی درج ہے۔ دوسری طرف صارم برنی کا کہنا ہے کہ علینہ حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کر رہی ہے اور تحفظ ملنے تک میڈیا کے سامنے نہیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں