سلمان مجاہد نے 5 کروڑ خرچ کر کے غیر ملکی شہریت حاصل کی، علینہ

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ پر زیادتی کا الزام لگانے والی علینہ کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد نے پانچ کروڑ خرچ کرکے غیر ملک کی شہریت حاصل کرلی ہے۔

صارم برنی کے توسط سے میڈیا کو جاری کئے گئے خط میں علینہ نے الزام عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ پارلیمنٹ کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے مہنگی ادویات لیکر باہر فروخت کرتے ہیں جبکہ دیگر ذرائع سے بھی کالادھن جمع کررکھا ہے۔

علینہ کا کہنا ہے سلمان مجاہد کے کالا دھن کا پتا لگانے کے لئے ان کی اہلیہ اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے اکاؤنٹس بھی چیک کئے جائیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کرائی جائے اور اگر وہ جھوٹی نکلے تو سزا کے لئے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان مجاہد نے ان کے ساتھ زیادتی کی، ان کو انصاف دلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں