سلمان کی بلاک بسٹر فلم کک کا سیکوئل بنانے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے مداح ہو جائیں تیار، دو ہزار چودہ کی بلاک بسٹر فلم کک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم اگلے برس کرسمس کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ڈیول ایک بار پھر واپس آ رہا ہے۔ بالی ووڈ فلمساز اور ہدایتکار ساجد ناڈیاڈوالا نے 2014ء کی بلاک بسٹر فلم کک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں مرکزی کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے، تاہم اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنانڈس، نواز الدین صدیقی اور رندیپ ہودا شامل ہوں گے یا نہیں؟

میڈیا کا کہنا ہے ساجد فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے سلمان سے اس سلسلے میں بات بھی کر لی ہے۔ ان دنوں سلمان ریس اور دبنگ کے سیکوئل میں کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں