سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی تو ملک کون چلائے گا ؟۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

Pitty even when representing our country abroad Selected PM can’t get of his container. Imran is a ruler not a leader. 🇵🇰 needs a leader who speaks for all Pakistanis not just himself. If government does opposition & opposition does opposition then who’s left to run the country?

انہوں نے کہا افسوس ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں