سمندری محاصرہ اعلان جنگ تصور ہو گا،شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے اپنے سمندری محاصرے کی غرض سے انجام پانے والے کسی بھی اقدام کو اعلان جنگ تصور کرے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کے کوریا کے سمندری محاصرے کی غرض سے امریکہ کی جانب سے کیا جانے والے کوئی بھی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جارحیت کے مترادف ہو گا اور پیانگ یانگ اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے پیانگ یانگ پر زمینی، فضائی اور سمندری دباؤ بنا رکھا ہے اور اس نے فوجی مشقوں کے ذریعے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
شمالی کوریا نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ جنگ میں پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکہ کے بی ون بی ایٹمی بمبار طیاروں نے ایک بار پھر یلو سی کے علاقے میں چین اور شمالی کوریا کی سرحدوں کے قریب بم برسانے کی مشقیں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں