سندھ ،خیبر پختونخوا میں خالی بلدیاتی نشستوں پر پولنگ جاری

خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 334خالی نشستوں سمیت سندھ بھرمیں مختلف کیٹیگریزکی 141 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیےپولنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی کے6 اضلاع میں 24 بلدیاتی نشستوں اور حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، یہ نشستیں ارکان کی وفات، نااہلی اور اسمبلیوں میں جانے کے سبب خالی ہوئی تھیں۔

پولنگ کے وقت کا آغاز صبح 8 جبے ہوا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے6اضلاع میں 24 مختلف کیٹیگری میں 183 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ ضلع غربی کی 4 ، ملیر کی 8، جنوبی کی6 نشستوںسمیت ضلع وسطی کی 4،شرقی کی 2،کورنگی کی ایک نشست پر پولنگ ہو رہی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 334 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیےووٹ ڈالے جا رہے ہیں، 15 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع کونسل کی 52 خالی نشستوں، تحصیل اور ٹاؤن کونسل کی 32 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، اس سلسلے میں ویلج اور نیبرہڈ کونسل کی 44 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کےمطابق خیبرپختونخوا میں 126 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں