سندھ: آج بھی پیپر آؤٹ، نقل کرتے 10 طالبعلم پکڑے گئے

سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی مختلف امتحانی مراکز پر پرچہ کمرہ امتحان سے باہر آ گیا، جبکہ 10 طالبعلم نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

اوباڑو کی تحصیل ڈہرکی میں سکھر بورڈ کے تحت نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ سنگل سیکشن ہائی اسکول سے باہر آگیا۔

ادھر اوباڑو کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سینٹر پرایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نےچھاپہ مار کر نقل کرنے والے 10 سے زائد طالب علموں کو امتحان دینے سے روک دیا۔

پنوعاقل میں بھی سکھر بورڈ کے تحت بائیولوجی کا پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہو گیا۔

شکارپور میں لاڑکانہ بورڈ کے تحت نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 1 کے کمرہ امتحان سے باہر آ گیا۔

کندھ کوٹ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سے بھی انگریزی کا پرچہ کمرہ امتحان سے با ہر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں