سندھ بھر میں اگلےہفتےسی این جی شیڈول میں تبدیلی

سوئی سدرن کی جانب سے اگلےہفتےسندھ بھر کیلئےسی این جی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق اگلے ہفتے پیر، بدھ اور جمعہ سی این جی کھلی رہے گی جبکہ اگلے ہفتے منگل، جمعرات اور ہفتہ سی این جی بند رہے گی ۔

سی این جی پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ گیس سپلائی میں 200 ملین مکعب فٹ اضافہ کرے۔

دوسری جانب سندھ میں آج مسلسل تیسرے روز بھی سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نظام میں 100 ملین مکعب فٹ گیس کی قلت ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں