سندھ بھر میں بدستور فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان رینجرز

پاکستان رینجرز( سندھ) نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر نشرکی جانے والی خبرجس میں پاکستان رینجرز سندھ کے صوبے بھرمیں اندرونی سیکیورٹی کے فرائض میں تبدیلی کا ذکر کیا گیا ہے حقائق کے قطعی منافی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ) کے دستے کراچی اور اندرون سندھ میں بدستور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ اہم تنصیبات ،غیر ملکی سفارتخانوں اور دیگر ذمہ داری کے علاقوں میں پاکستان رینجرز سندھ کے دستے بدستور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے فرائض میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں