سنی لیون کا انوکھا احتجاج، بولڈ اداکاراؤں کی تصاویر جاری کر دیں

سنی لیون نے بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکاراؤں کی مختصر کپڑوں یہاں تک کے صرف بکنی پہنی ہوئی اداکاراؤں کی منتخب تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

ممبئی: (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اس سال کے آخر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے اہم ترین شہر بنگلورمیں پرفارم کرنے والی تھیں تاہم انتہا پسندوں نے ان کو پرفارمنس سے روک دیا۔ عوام کی جانب سے سنگین دھمکی ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے اداکارہ سنی لیون کی شو میں پرفارمنس پر پابندی عائد کر دی تاہم شو کو منسوخ نہیں کیا۔ عوام کے احتجاج اور حکومت کی جانب سے اپنی پرفارمنس پر پابندی عائد کیے جانے پر سنی لیون نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکاراؤں کی مختصر کپڑوں یہاں تک کے صرف بکنی پہنی ہوئی اداکاراؤں کی منتخب تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ سنی لیون نے اگرچہ ماضی کی ان تمام بولڈ اداکاراؤں کا اپنے ساتھ موازنہ نہیں کیا تاہم ان کی جانب سے تصاویر کے انتخاب کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ عوام کو یہی پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ماضی میں ان سے بھی بولڈ یا ان جیسے ہی کردار ادا کرنے والی اداکارائیں رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں