سونا 200 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 ر وپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 68 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 58 ہزار 813 روپے کا ہوگئی، جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے 1273 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں