سونا150روپے مہنگا،فی تولہ 54350کا ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر اضافے سے 1295ڈالراونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 54350روپے ہوگئی، اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام کی قیمت 46,585 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت810روپے پرمستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں