سویڈن 3پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب

ماسکو: سویڈن ٹیم 1-0سے کوریا کو ہرا کر 3پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ مقابلے کا واحد گول پینالٹی کا نتیجہ تھا جو دوسرے ہاف کے 65ویں منٹ پر کیا گیا۔ پینالٹی کا فیصلہ ویڈیو ریفری سسٹم VARکی مدد سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ سویڈن ٹیم نے تیاریوں کے دوران 3میچ کھیلے مگر کسی میں بھی گول نہ کر سکی۔ سویڈن ٹیم کی کارکردگی بھی درمیانے درجے کی رہی۔ دوسری طرف سے کوریاسے توقعات وابستہ تھیں کہ وہ فائنل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی مگر ٹیم نے اوسط درجے کا میچ کھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں