سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ ایک ہفتے میں 78 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس434.10پوائنٹس کی کمی ہوئی، سرمایہ میں78ارب17کروڑ11 لاکھ10ہزار886 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں97 لاکھ60 ہزار870حصص کی مندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب78کروڑ13لاکھ 58 ہزار891 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 30انڈیکس میں210.51پوائنٹس کی مندی رہی۔ مارکیٹ میںپیرتا جمعہ مجموعی طور پر1780 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے689کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،990کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں