سپریم کورٹ نے آئین کے تقدس کو بحال کیا ، فواد چوہدری

اسلام آباد(سنہرادور آن لائن): پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ ہے ہماری پارٹی آئین اور اداروں کے ساتھ ہے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے جس میں سپریم کورٹ نے آئین کے تقدس کو بحال کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر نااہل قرار دیا،ان کی پارٹی کوچاہیے کہ وہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھے ،اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تصادم ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس سے ملک میں انارکی پھیلے گی۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نوا زشریف کے بعد بھی پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جوپارٹی کی کمان سنبھال سکتے ہیں ۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں