سپر ہیرو فلم ’’پراجیکٹ غازی ‘‘29مارچ کو سنیمائوں کی زینت بنے گی

لاہور : دلچسپ کہانی اور جدید ایفیکیٹس سے مزین سپر ہیرو فلم ’’پراجیکٹ غازی ‘‘29مارچ کو سنیمائوں کی زینت بنے گی۔پاکستانی فلمی صنعت کی پہلی سپر ہیرو فلم ’’پراجیکٹ غازی ‘‘کی پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اورفلم رواں جمعی29مارچ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ میں شہریار منور، ہمایوں سعید ۔سائرہ شہروز ندیم بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈائریکٹر نادر شاہ کی زیر ہدایت بنی فلم کی کہانی محب وطن ، دلیر اور ایسے جانثار فوجیوں کی کہانی کا احاطہ کرتی ہے جو اپنے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔فلم میں ولن قطان کے کردارپر بطور خاص توجہ دی گئی ہے جبکہ جدید سائنس ایفیکیٹس مزین سائنس فکشن کہانی میں شائقین کی تفریح کے ہر پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں