سکردو: اوگرا کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پٹرول پمپس مالکان کو نوٹس جاری

سکردو: اسسٹنٹ کمشنر سکردو کی ہدایت پر تحصیلدار گمبہ اور نائب تحصیلدار گمبہ کا تحصیل گمبہ میں پٹرول پمپوں کا دورہ۔ آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کیا اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ ان آلات کو ھر ٹائم قابل استعمال حالت میں رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سکردو کے بیشتر فیول پمپس OGRA کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ ہر فیول پمپس پر آگ بجھانے کا آلات، ٹی شاپ، ٹائر شاپ اور واش روم کا ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن ر ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تحصیلداروں کو خط لکھا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں موجود تمام فیول پمپس کا معائنہ کرے اور مفصل رپورٹس پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے بیشتر فیول پمپس اوگرا کے معیار پر نہیں بنایا گیا ہے۔ ہر فیول پمپس پر آگ بجھانے والے آلات کا نصب ہونا، ٹک شاپ، ٹائر شاپ اور واش روم کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلداروں کی رپوٹس کے بعد ان تمام فیول پمپس مالکان کو نوٹس جاری کردی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے فیول پمپس کو ان تمام سہولیات سے آراستہ کریں۔ سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام فیول پمپس مالکان کو پابند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا قانون کی پاسداری سے عوام کو سہولت ملے گی۔ عوامی سہولت کے پیش نظر فیول پمپس مالکان کے سختی سے نمٹیں گے۔ کسی کو بھی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیول پمپس پر مجسٹریٹس وقتا فوقتا تیل کے معیار اور پیمانے کو بھی چیک کر رہے ہیں اور پیمانے میں کمی کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ نیز ساتھ ساتھ میٹر کو درست بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں