سکھرمیں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

سکھرمیں گڈانی پھاٹک کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی بیوی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں